اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحری فوج کے سربراہ اڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے جمعرات کو خلیج عدن میں موجود بحری بیڑوں سے متعلق کہا کہ ایران کے بحری بیڑے، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں چونتیسویں مرتبہ اپنی موجودگی کا تجربہ کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ فوج، بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد سمندروں میں موجود ہے اور ایران کے قومی و اقتصادی مفادات کے لئے گشت کر رہی ہے نیز سمندروں میں تجارتی بحری جہازوں کا دفاع کر رہی ہے۔ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ چونتیسواں بحری مشن ختم ہونے کے بعد، پینتیسواں بحری مشن شروع کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169